آپ بھی کہانی تخلیق کریں اور جیتیں ہزاروں کے نقد انعامات

Gandi Muhabbat - Digital Manto | Digital Kahani - The Prince Organization


محبت محبت ہوتی ہے جس میں سب کچھ قبول کیا جاتا ہے پھر یہ کہنا کہ پاکیزہ محبت اورگندی محبت بھی ہے تو یہ سب دھوکہ ہے کیونکہ محبت تو ازل سے قابل احترام اور انتہائی مقدس جذبہ ہے
جب محبت کو جذبہ مان لیا تو یہ بھی مان لیں کہ جذبہ کا تعلق تو روح سے ہوتا ہے مگر محبت جسمانی ہی کا تقاضا کرتی ہے میں نے مولویوں کو یہ کہتے سنا ہے کہ محبت جسمانی نہیں ہے اگر جسمانی ہوتی تو خدا سے محبت نہ ہوتی تو یہاں وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ خدا سے محبت اس کی انواع و اقسام کی مخلوقات اور اس کے احسانات کی وجہ سے ہے گویا اگر خدا کا کوئی جسمانی مظہر نہ ہو تو انسان شدید تذبذب کا شکار رہے۔
محبت تو کرنے کا جذبہ ہے اور اس جذبہ کی لگامیں انسان کے اپنے اختیار میں ہیں چاہے تو محبت کی خاطر سب کچھ قربان کر دے یا سب کے لیے محبت قربان کر دے۔
ہاں یہ کہنے میں سب حق بجانب ہیں کہ محبت اگر چند لمحوں کی ہو تو ہوس کہلاتی ہے اور ہوس کی پروموشن کے لئے ویلنٹائن ڈے سے بڑا کوئی دن نہیں محبت وقت یا دن نہیں دیکھتی، عمر، شخص یا اوقات نہیں دیکھتی جب ہوتی ہے تو صرف محبت ہی ہوتی ہے۔
محبت کا ایک دن منانے والے ہی ہوس پرست کہلانے کے سو فیصد حق دار ہیں جبکہ محبت تو دائمی جذبہ ہے محبت کا دن مخصوص کرنا محبت کی توہین ہے
محبت کا دن منانے والے شائد یہ بھول جاتے ہیں کہ ایک مخصوص طبقہ جسے معاشرہ پسند نہیں کرتا وہ بھی چند لمحوں کی محبت کے دام لیتے ہیں تو پھر دونوں میں فرق صرف جگہ کا ہوتا ہے یا الفاظ کا۔
میں نے محبت کی بدنامی ہوتی اس وقت دیکھی جب ایک مرد دوسری عورت سے لچھے دار باتوں سے اپنی محبت کا یقین دلاتا ہے مگر جب اس کو اپنی بہن کا عشق کسے اور سے کا پتہ لگتا ہے تو سیخ پا ہو جاتا ہے۔
بظاہر محبت سبھی کرتے ہیں وہ مذہبی طبقہ بھی جو اس کے اظہار پر پابندی لگادیتے ہیں


محبت عورت ہی کرتی ہے جس میں وحدت کا شعور ہوتا ہے جب تک وہ کسی مرد سے محبت کرتی ہے وہ جذبات سے مغلوب ہو کر سب کچھ نیلام کر کے کررہی ہوتی ہے مگر جب وہ وہی محبت اپنی اولاد سے کرتی ہے تو اس سے مضبوط، طاقتور اور پرسکون محبت میں نے آج تک نہیں دیکھی۔
وہ محبت ہی خدا والی محبت ہے اور اس محبت کو سلام کرنا فرض سمجھتا ہوں۔

Post a Comment

0 Comments